موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہونے کی 10 وجوہات اور آسان حل
کیا آپ کا موبائل بھی صبح 100% چارج ہوتا ہے اور دوپہر تک 20% پر آ جاتا ہے؟ اگر ہاں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔
اس کی وجہ موبائل کا خراب ہونا نہیں، بلکہ ہماری کچھ غلط عادتیں اور چند سیٹنگز ہیں۔
1. سکرین کی برائٹنس بہت زیادہ رکھنا
موبائل کی بیٹری کا سب سے زیادہ استعمال سکرین کرتی ہے۔ اگر آپ کی برائٹنس فل ہے تو بیٹری آدھی رفتار سے ختم ہوگی۔
حل: سیٹنگز میں جا کر Auto-Brightness آن کر دیں۔
2. بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس
فیس بک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک جیسی ایپس بند کرنے کے بعد بھی بیک گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں۔
حل: سیٹنگز > بیٹری > بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی میں جا کر غیر ضروری ایپس کو بند کریں۔
3. ہمیشہ انٹرنیٹ، GPS اور بلوٹوتھ آن رکھنا
وائی فائی، موبائل ڈیٹا، لوکیشن اور بلوٹوتھ جب استعمال نہ ہو رہے ہوں تو بھی بیٹری استعمال کرتے ہیں۔
4. موبائل کو پوری رات چارجنگ پر لگانا
پوری رات چارجنگ پر لگانے سے بیٹری اوور ہیٹ ہوتی ہے۔
حل: موبائل کو 20% سے 80% کے درمیان چارج کریں۔
5. لوکل چارجر کا استعمال
سستے اور لوکل چارجر بیٹری کو آہستہ آہستہ خراب کر دیتے ہیں۔
حل: ہمیشہ اوریجنل چارجر استعمال کریں۔
.png)